اہل بیعت کی تعظیم کب تک کی جائے چند مسائل
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
🔰مفتی صاحب آپ کی خدمت میں ایک مسئلہ پیش کیا جاتا ہے مہربانی فرماکر وضاحت کے ساتھ جواب سے نوازیں:
♦٭(1)٭ مسئلہ یہ ہے کہ اہل بیت کی تعظیم کب تک کرنی چایئے؟
*♦(2)* اگر کوئی اہل بیت شریعت مطہرہ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال کہے اور لوگوں کو حرام کی طرف کھلے عام دعوت دے اور کہے آؤ یہ کام کرو جنت ہماری ہے ، ہم جنت میں لے جائیں گے ۔۔۔۔۔کیا شریعت مطہرہ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال کہنے کے باوجود ،وہ اہل بیت ،اہل بیت رہے گا ؟ اس کی تعظیم کی جائے گی ؟
*♦(3)* اگر ایسے اہل بیت کے بارے میں کوئی عالم دین یہ کہے کہ جو اہل بیت دین کے خلاف ہیں؛ جو حلال کو حرام کہتے ہیں؛ وہ اہل بیت شریعت سے بڑے نہیں ہیں؛ ان کی تعظیم نہ کی جائے؛ وہ جنت میں نہیں، ہمیں دوزخ میں لے جائیں گے؛ ایسے انسان شیطانی صفت کے ہیں؛ ان کی بات نہیں ماننی چاہئے؛ کیا عالم دین کا ایسا کفریہ کلمہ کہنے والے اہل بیت کے بارے میں یہ کہنا درست ہے کہ وہ دوزخ میں لے جائیں گے؟ اور یہ لوگ شیطانی صفت ہیں۔۔۔۔ ایسا کہنا درست ہے کہ نہیں ؟
*♦(4)* اگر عالم دین کا یہ کہنا درست ہے تو پھر ایسے عالم دین سے معافی منگوانا چاہئے یا نہیں؟
٭♦(5)٭ اگر دوسرا سید سادات جو خود تو حق کو حرام مانتے ہیں اور عالم دین نے جو کہا اس کو بھی حق مانتے ہیں پھر بھی جو عالم دین نے کفریہ کلمہ کہنے والے سادات کے بارے میں *”جو دوزخ میں جائیں گے؛ شیطانی صفت ہیں”* کہا ہے، اس پر اس عالم دین کو معافی مانگنے پر مجبور کرکے معافی منگوائی تو معافی منگوانے والوں کے لئے شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ ان کفریہ کلمہ کہنے والے؛ ناجائز کام کرنے والوں کی تائید نہیں ہے ؟ اگر تائید نہیں ہے تو ٹھیک ہے اور تائید ہے تو پھر شریعت محمدی ﷺ کا حکم؛ برائے کرم خدارا اس مسئلہ کا وضاحت کے ساتھ کتابت کی شکل اور آڈیو کی شکل میں بھی بھیجیں تاکہ امت مسلمہ جلدی اس فتنہ سے آگاہ ہوکر اپنے ایمان کی حفاظت کر سکے-
*🌹سائل: شیخ عالی شاہ ھاشم شاہ بھوج کچھ (گجرات)🌹*
*﷽*
*🔰الجواب (1)* وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔۔۔۔۔سادات کرام کی تعظیم اس وقت تک ہے جب تک ان سے معاذ اللہ کفر سرزد نہ ہو ۔۔۔۔۔۔ہاں! اگر بالفرض ان سے کفر صادر ہوگیا تو اب وہ تعظیم نہ رہے گی کہ ان کی تعظیم حضور ﷺ کے جز ہونے کی وجہ سے تھی اور کفر طاری ہونے کی وجہ سے جزئیت شرعا منقطع ہوجاتی ہے۔ چنانچہ قرآن مقدس میں حضرت نوح علیہ السلام سے ان کے لڑکے کے بارے میں فرمایا گیا *انه لیس من اھلك انه عمل غیر صالح* یعنی وہ تیرے گھر والوں میں نہیں۔ بے شک اس کے کام بڑے نالائق ہیں۔
*📘(پ۔12، سورۂ ھود، آیت: 46)*
*🔶فتاوی رضویہ میں ہے:*
” سید سنی المذھب کی تعظیم لازم ہے، اگرچہ اس کے اعمال کیسے ہی ہوں، ان اعمال کے سبب اس سے تنفر نہ کیا جائے ، نفس اعمال سے تنفر ہو بلکہ اس کے مذھب میں بھی قلیل فرق ہو کہ حد کفر تک نہ پہنچے جیسے تفضیل تو اس حالت میں بھی اس کی تعظیم سیادت نہ جائےگی، ہاں! اگر اس کی بد مذہبی حد کفر تک پہنچے جیسے رافضی، قادیانی، وہابی، نیچری وغیرھم تو اب اس کی تعظیم حرام ہے کہ جو وجہ تعظیم تھی یعنی سیادت وہی نہ رہی-
*📚(فتاوی رضویہ جدید: 423/22)* واللہ اعلم
*🔰الجواب (2)*: فقہائے کرام کے نزدیک حرام کو حلال کہنا یا حلال کو حرام سمجھنا اس وقت کفر ہے جب کہ حلت یا حرمت قطعی ہو اور منکر اس حکم قطعی سے آگاہ ہو، اور بر بنائے تحقیق یہ حکم اس وقت ہے جب کہ حلت و حرمت ضروریات دین سے ہو، بے اس کے ہرگز کفر نہیں اگرچہ حلت و حرمت قطعی ہو ہاں! البتہ سخت حرام و شدید درجہ گناہ ہے کہ جس چیز سے اللہ و رسول نے منع فرمایا، اسے حلال کہنے والا شریعت مطہرہ پر افترا کرتا ہے اور ایسا شخص لا اقل سخت گناہ گار اور فاسق و جری علی الکبائر ہے۔
*💓فتاوی رضویہ میں ہے:*
حلال کو حرام یا حرام کو حلال جو کفر کہا گیا ہے ، وہ ان چیزوں میں ہے جن کا حرام یا حلال ہونا ضروریات دین سے ہے یا کم از کم نصوص قطعیہ سے ثابت ہو”۔
*📒(جلد: 11، ص: 44)*
*🔗اسی میں ہے:*
“کتب عقائد میں تصریح ہے کہ تحلیل حرام و تحریم حرام دونوں کفر ہیں۔۔۔۔۔ جب کہ اس کی اباحت و حلت ضروریات دین سے ہو یا کم از کم حنفیہ کے طور پر قطعی ہو، ورنہ اس میں شک نہیں کہ بے منع خدا و رسول منع کرنے والا شریعت مطہرہ پر افترا کرتا ہے اور اللہ عزوجل پر بہتان اتھاتا ہے اور اس کا ادنی درجہ فسق شدیدہ و کبیرہ خبیثہ ہے”۔
*📗(جلد: 9، نصف آخر، ص: 146)*
*🔹المستند میں ہے:*
“والحق أن المناط ھو تکذیب النبی ﷺ فیما جاء به من عند ربه، فإذا ثبت مجیئه بشیئ ضرورۃً؛ ثبت بإنکارہ التکذیب بداھةً، ولا نظر إلی غیر ذلك”۔
*📕(ص: 211)*
🛡یہ تو نفس حکم شرعی کا بیان ہے مگر سوال میں کچھ مذکور نہیں کہ کس حرام کو حلال کہا گیا بلکہ بلکل مجمل سوال ہے اور مجمل سوال کا جواب نہیں دیا جاسکتاہے، سائل پر لازم ہے کہ پہلے وه باتیں پیش کرے تاکہ ان اقوال کی حیثیت متعین کرنے کے بعد ان کا جواب دیا جاسکے۔ اور حرام کی طرف بلانے والے اور اس پر وہ الفاظ کہنے والے جو سوال میں مذکور ہیں ،سخت گناہگار ہیں؛ جری علی الکبائر ہیں اور لوگوں کی نظروں میں گناہ کی شناخت کم کرنے والے ہیں؛ ایسے لوگوں پر ان الفاظ سے توبہ و استغفار لازم ہے خواہ اہل بیت ہوں یا کوئی اور ہوں۔ واللہ تعالی اعلم
*🔰الجواب (3)*: اوپر والے جواب میں بیان کردیا گیا ہے کہ جب تک ان کلمات کو آپ ذکر نہیں کریںگے، کفر کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، ہاں! خلاف شرع امور میں کسی کی بات نہيں مانی جائےگی خواہ خلاف دین باتیں کہنے والے سادات ہوں یا کوئی دوسرا ، شریعت سب پر حجت ہے، کوئی شریعت پر حجت نہیں ہے، لہذا جب تک ان کلمات کا کفریہ ہونا ثابت نہ ہوجائے، سادات کی تعظیم جو بحیثیت جزو رسول ہونے کی وجہ سے تھی ہاتھ سے نہ جائےگی؛ یونہی انہیں شیطانی صفت انسان نہ کہا جائےگا کہ تنفر ان کے اعمال سے ہے نہ کہ ان کی ذات سے؛ اور اعمال بد سے ان کی ذات بری نہ ہوجائےگی۔ ہاں! ان سادات کو نرم انداز میں سمجھایا جائے اور حتی الامکان انہیں توبہ کی تلقین کی جائے کہ حرام کام کے ارتکاب سے اور لوگوں کو ایسے کاموں کی دعوت دینے سے اور گناہوں کی شناعت لوگوں کے دلوں سے کم کرنے کی وجہ سے توبہ و استغفار ان پر بھی لازم ہے۔۔۔۔۔۔۔واللہ تعالی اعلم
*🔰الجواب (4)*: جب تک ان کلمات کا کفریہ ہونا طے نہ ہوجائے، سادات کو شیطانی صفت کہنا ناجائز ہے۔ لہذا عالم دین اپنے قول ھذا سے رچوع کرے اور سادات حضرات بھی اپنے گناہوں پر مشتمل اقوال سے توبہ کریں۔۔۔واللہ تعالی اعلم
*🔰الجواب(5)*: سطور بالا کے جوابات سے واضح کہ جب تک ان کلمات کا کفریہ ہونا ثابت نہ ہوجائے سادات کو *” شیطانی صفت انسان”* اور *” دوزخ میں لے جایئں گے”* کہنا جائز نہیں ۔حدیث پاک میں ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا : “إنَّ فاطمةَ أحصنَتْ فرْجَها، فحرَّمھا اللّٰه وذریَّتَھا علی النار ” یعنی بے شک فاطمہ نے اپنی پارسائی کی حفاظت کی تو اللّٰہ تعالی نے اسے اور اس کی ساری نسل کو آگ پر حرام کردیا۔ لہذا اس تقدیر پر عالم دین پر لازم کہ وہ قول مذکور سے رجوع کریں۔۔۔
*واللّٰہ تعالی اعلم*
*🖊 کتبہ:*
*💎حضرت علامہ مفتی محمد مزمل برکاتی مصباحی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی🍀*
*📬 دار العلوم غوث اعظم پوربندر، گجرات*
*🗓تاریخ: ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۹ عیسوی*
*🗓تاریخ: ۲۶ صفر المظفر ۱۴۴۱ ہجری*
“`♻پیشکش واٹس ایپ گروپ“`
*🌹سنّی بریلوی دار القضاء گجرات🌹*
*🔗جوائن گروپ ۱*
https://chat.whatsapp.com/L3Te47fwNxBHICCyS6n3WM
*🔖جوائن گروپ ۲*
https://chat.whatsapp.com/Fbxb5PPJFu0E5ZGhkns0jR
*❇فیس بک پیج:*
https://www.facebook.com/Sunni-Barelvi-Darul-Qaza-Gujarat-108021273903243/
•┈┈┈┈┈┈• • ✦ ✿ ✦ • •┈┈┈┈┈┈•
